قصور سے کراچیآنے والی لڑکی کو شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نےعلم کی تلاش میں قصور سے بھاگ کر کراچی آنے والی لڑکی مصباح کو شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دے دیا ہے ۔عدالت میں لڑکی مصباح کا کہنا تھا کہ میں پڑھنا چاہتی ہوں اور گھر والے میری شادی کرانا چاہتے ہیں۔پڑھائی کی فرمائش پر تشدد کیا جاتا ہے۔ مجھے جان کا خطرہ ہے شیلٹر ہوم بھیجا جائے۔