سب سے بڑے مسافرجہازکے پاکستان میں آپریشن کی تیاریاں شروع
لاہور(امت نیوز)دنیا کے سب سے بڑے مسافر جہاز ایئر بس اے 380 کا آپریشن پاکستان میں بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اے 380ایئر بس کی فلائٹ سروس کے سیفٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔فیصل صفدر خان کو اے 380کے فلائٹ آپریشن سیفٹی اسسمنٹ ٹیسٹ کا کو آرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔کمیٹی کوآرڈینیٹر سیفٹی اسسمنٹ کے لیے وقت، جگہ اور مقام کا تعین کرےگا۔کمیٹی کوآرڈینیٹر تمام ممبران سے دستخطوں کے ساتھ سیفٹی اسسمنٹ رپورٹ انتظامیہ کو بھجوائے گا۔یادرہے کہ ایئر بس اے 380اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آزمائشی لینڈنگ اور ٹیک آف کر چکی ہے۔