فاٹا انضمام کے مخالفین کو ناکام بنائیں گے-عمران
اسلام آباد ( نمائندہ امت) وزیرِ اعظم عمران خان نے فا ٹا میں نیک نام ا فسروں کو تعینات کرنے کی ہدا یت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض قوتیں فاٹا انضمام کے خلاف کام کر رہی ہیں اوراپنے مذموم مقاصد کی خاطر لوگوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔ ہم نے ملکر ان قوتوں کے ارادوں کو ناکام بنانا ہےجمعہ کو وزیرا عظم کی زیر صدارت فاٹا انضمام کے بعد انتظامی و دیگر معاملات پراب تک ہونے والی پیش رفت پر اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری، گورنر خیبر پختونخواشاہ فرمان ، وزیرِ اعلیٰ محمود خان، وزیرِ اعظم کے مشیر شہزاد ارباب، فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینٹرز اور پارلیمنٹیرینز اور دیگر افسران شریک ہو ئے وزیرِ اعظم کو فاٹا انضمام کے بعد انتظامی و دیگر معاملات پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اس کے علا وہ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ایسیٹ ریکوری یونٹ (Assets Recovery Unit) کا اجلاس بھی ہوا اجلا س میں ایسیٹ ریکوری یونٹ نے وزیرِ اعظم کو اپنی کارکردگی کے حوالے سے بریف کیا اور اب تک ٹریس ہونے والی بیرون ملک جائیدادوں اور اثاثہ جات کی تفصیلات اور ان کی وطن واپسی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو اپ ڈیٹ کیا گیا۔ فا ٹا ا نضمام کے اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایات کی روشنی میں اب تک فاٹا سیکریٹریٹ کے کئی محکمے صوبہ خیبر پختون کو منتقل کیے جا چکے ہیں ان محکموں میں تعلیم، زکوۃ، عشر، سوشل ویلفیئر اور پاپولیشن ویلفیئر شامل ہیں۔ انضمام شدہ علاقوں میں حلقہ بندیوں کا کام جاری ہے جسے دسمبر 2018تک مکمل کر لیا جائے گا،دریں اثنا وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں نیشنل کوآرڈینیٹر نے اجلاس کو بتایا کہ 2014 میں پولیو کیسز 306 تھے جو کم ہو کر رواں سال 8 رہ گئے، بلوچستان میں 3 کیسز کا وائرس بھی پشاور کا ہے جب کہ انسداد پولیو مہم ٹیم اور صحت محافظ کے ساتھ تعاون کے لیے خصوصی آگاہی مہم شروع کر دی ہے، کراچی کا گڈاپ ٹاؤن اور پشاور پولیو کے لیے انتہائی حساس اور خطرناک علاقے ہیں ،وزیراعظم عمران خان نے سینی ٹیشن کے نظام میں بہتری پر زور دیتے ہوئے 3 سال کے لیے پولیو کے حوالے سے پی سی ون میں اضافے کی منظوری کی ہدایات کی، اس کے علاوہ وزیراعظم نے افواج پاکستان سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پولیو مہم میں کردار ادا کرنے کی بھی ہدایات کی۔