مسروقہ موبائل خریدنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی سے پولیس گریزاں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر سمیت دیگر مارکیٹوں میں مسروقہ موبائل خریدنے والوں کیخلاف کارروائی نہیں کی جاتی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس پر اس وقت بعض اعلی افسران اور سیاستدانوں کی جانب سے دباؤ ہے کہ موبائل اور الیکٹرونکس مارکیٹوں کے دکانداروں کو کسی بھی صورت تنگ نہ کیا جائے ۔یہی وجہ سے پولیس اپنا کام بہتر طریقے سے سر انجام نہیں دے پارہی ہے ،اگر پولیس کو فری ہینڈ دے دیا جائے تو شہر کی آدھی سے زائد موبائل مارکیٹیں بند ہو جائیں۔