’’پاکستان کھیلوں کے حوالے سے پر امن ملک ہے‘‘
اسلام آباد (امت نیوز)ترکی کی ٹینس سٹار مینا نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے پر امن ملک ہے، پاکستان آکر انٹر نیشنل ایونٹ جیتنا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ گذشتہ روز انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے گرلز سنگلز کا ٹائٹل جیتنے کے بعد اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹینس سٹا مینا نے کہا کہ پاکستان میں آکر بہت خوشی محسوس کررہی ہوں کیونکہ میں پاکستان کی سر زمین پر جرمنی کی سارہ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران اچھی سہولیات فراہم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نے سیمی فائنل میں پاکستان کی عاصم دوہا کو 6-0 اور6-1 سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ مینا کے کوچ سمیع نے کہا ہے کہ مجھے مینا کے جیتنے پر بہت خوشی ہے کہ میری کوچنگ میں پاکستان میں ایک انٹرنیشنل ایونٹ میں کامیابی حاصل کی۔
٭٭٭٭٭