مصنوعی طریقے سے ماں بنی تھی اوباما کی اہلیہ کا انکشاف
واشنگٹن(امت نیوز)سابق امریکی خاتون اول اور سابق صدر اوباما کی اہلیہ 54سالہ مشعل اوباما نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بیٹیوں کو مصنوعی طبی طریقے سے جنم دیا۔ان کی بیٹی مالیا اب 20برس جبکہ ساشا 17سال کی ہے۔مشعل اوباما نے اپنی خود نوشت میں اعتراف کیا کہ حمل ضائع ہونے پر انہوں نےاوباما کے مشورے پر آئی وی ایف تکنیک کا سہارا لیا۔ مشعل ا ور اوباما کی شادی 1992میں ہوئی تاہم ان کے تعلقات 80ء کے اواخر میں دوران طالب علمی میں استوار ہو گئے تھے۔مشعل اوباما اپنی کتاب میں ٹرمپ کو بھی شدید ہدف بنایا ہے ۔