پاکستانی بیٹسمین شارٹ بال کھیلنے کی صلاحیت نہیں رکھتے-رمیز راجہ
دبئی(امت نیوز)سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹسمین شارٹ بال کھیلنے کی صلاحیت نہیں رکھتے لہذا جنوبی افریقا میں ٹاپ آرڈر کو مشکلات پیش آئیں گی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹسمین اور کوچنگ اسٹاف یہ سمجھ ہی نہیں پارہے کہ بیٹنگ میں ناکامیوں کی بڑی وجہ شارٹ بال کھیلنے میں کمزوری ہے، صلاحیت اور تکنیک دونوں ہی نظر نہیں آتے، پوری ٹیم میں کوئی ایک بھی بیٹسمین ایسا نہیں جو اچھا ہک اور پل شاٹ کھیل سکے یا پھر کم از کم ایسی گیندوں کو چھوڑ ہی سکے، اگر ان مسائل پر فوری توجہ نہ دی گئی تو پاکستان کی ٹاپ آرڈر دورہ جنوبی افریقا میں بھی ایسی ہی صورتحال سے دوچارہ ہوگی۔
٭٭٭٭٭