لکی سیمنٹ نے سیفٹی ایوارڈ اپنے نام کرلیا
کراچی(بزنس رپورٹر)نیشنل فورم برائے سیفٹی اور صحت کی جانب سے منعقد ہ سیفٹی کنونشن 2018میں لکی سیمنٹ نے سیفٹی ایوارڈ برائے 2018اپنے نام کرلیا۔اس موقع پر لکی سیمنٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر امین گنی نے کہا کہ لکی سیمنٹ موثر طریقے سے کسی بھی غیر یقینی صورتحال اور خطرات کو کم کرنے کے لیے ایچ ایس ای کی پالیسیوں اور طریقہ کار کو لاگو کرتی ہے۔ لکی سیمنٹ نے ماحولیات کے انتظام کے حوالے سے معروف ISO14001،کوالٹی مینجمنٹ کے حوالے سے ISO9001اور پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کیلئے OHSAS 18001سرٹیفیکیشن حاصل کر رکھی ہیں۔