ڈارکیخلاف زائد اثاثہ جات کیس میں مزید 3گواہ طلب

0

اسلام آباد(نمائندہ امت)اسلام آبادکی احتساب عدالت نمبر1کے جج محمد بشیر کی عدالت میں دائر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس میں گذشتہ روز سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ طارق جاوید پر قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے جرح کی ۔اس دوران گواہ کاکہناتھاکہ نیب نے براہ راست مجھے کوئی خط نہیں لکھا۔قاضی مصباح نے پوچھاکہ کیا23اگست2017کوآپ 6بارنیب کے دفتر گئے تھے۔ گواہ نے بتایاکہ وہ اس روزصرف ایک بار نیب کے دفترگیا۔ گواہ کاکہناتھاکہ میرے فراہم کیے گئے کوررنگ لیٹرزکوبنیادبناکر تفتیشی آفیسرنے کوررنگ میمو بنایا۔عدالت نے مزید 3گواہ طلب کرتے ہوئے سماعت 14نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More