کسی دکاندار کو مستقل چھجے-سائن بورڈ لگانے کی اجازت نہیں دی- ڈائریکٹر انکروچمنٹ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)‘‘امت ’’کو ڈائریکٹر انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں 15 تاریخ کو رپورٹ جمع کرائیں گے، جس میں آپریشن سے متعلق بتایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی دکاندار کو ہمیشہ کیلئے چھجے اور سائن بورڈ لگانے کی اجازت نہیں دی۔ چالان میں واضح لکھا ہوتا ہے کہ مذکورہ چیز عارضی ہے جس کیخلاف کسی بھی وقت کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ کے الیکٹرک، سوئی سدرن، کنٹولمنٹ بورڈ اور ڈی ایم سی جنوبی سمیت دیگر عملہ بھی موجود ہے، تاہم دکاندار کس کو ٹیکس دیتے ہیں، اس سے کوئی مطلب نہیں، غیر قانونی چیزوں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایمپریس مارکیٹ میں دکانداروں کو دیئے گئے چالان میں واضح کیا گیا کہ دکان جب چاہے خالی کرالی جائے گی۔