معمر افغان مہاجرین کیلئے 10لاکھ ڈالر کی امریکی امداد

0

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 60 سال سے زائد عمر کے افغان پناہ گزینوں اور ان کے میزبانوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کو10لاکھ ڈالر فنڈ فراہم کردیا۔ امریکی محکمہ برائے آبادی و ہجرت ڈبلیو ایچ او کو پاکستان میں موجود عمر رسیدہ افغان پناہ گزینوں کی صحت یا ان کی معذوری پر خرچ کرے گا۔واضح رہے کہ یہ امریکا کی جانب سے دوسری مرتبہ ڈبلیو ایچ او کو افغان پناہ گزینوں کی صحت سے متعلق ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فنڈ جاری کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More