وفاقی وزیر اطلاعات کے بیانات پر پی پی رہنما بھڑک اٹھے

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات کے بیانات پر پیپلز پارٹی کے رہنما بھڑک اٹھے۔ فواد چوہدری کو بولنے والا روبوٹ قرار دے دیا اور کہا کہ زبانی جمع خرچ کے بجائے خیبر پختون میں 10 ارب کے گھپلوں کا سراغ لگائیں۔ سینئر رہنما اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ دوسروں پرانگلیاں اٹھا کرعمران خان اوردرباری اپنی نااہلی ثابت کررہے ہیں۔ فواد چودھری الیکشن سے پہلے کیے وعدے اور دعوے پورے کریں، جب کہ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر اطلاعات کو جھوٹ بولنے والا روبوٹ قراردیتے ہوئے کہا کہ الزام تراشی کی سیاست سے تحریک انصاف اپنا وقار بلند کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ قانون کا اطلاق علیمہ خان پر کیوں نہیں ہوتا؟ فواد چوہدری بتائیں علیمہ خان اور جہانگیر ترین کے پیسے کب پاکستان کے سپرد کر رہے ہیں؟۔ان کا کہنا تھا کہ نیب کے آفیسر سے بڑی رقم ملنا خود نیب کا بڑا اسکینڈل ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ فواد چوہدری الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدے اور دعوے پورے کریں۔انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے پی ٹی آئی ملک کو مزید بحران میں دھکیل رہی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمران خان نے وفاقی وزرا کو گالم گلوچ پر لگا رکھا ہے، ترجمان حکومت سندھ کا کہنا تھا کہ فواد چودھری 55روپے کلومیٹر والے ہیلی کاپٹر سے باہر آنے کو تیار نہیں، قوم جاننا چاہتی ہے عمران خان ہیلی کاپٹر کیس میں کب نیب یاترا کریں گے؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More