پاک نیوزی لینڈ فائنل معرکہ بارش نے جیت لیا-سیریز 1-1 سے برابر
دبئی (امت نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں کھیلا جانے والا تیسرا ون ڈے میچ بارش کی وجہ سے منسو خ ہوگیا اور سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔ جب میچ روکا گیا تو نیوزی لینڈ نے 6.5اوورز میں ایک وکٹ پر 35رنز بنائے تھے۔ قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 280رنز کا ہدف دیا تھا، جس میں بابر اعظم نے 92،فخر زمان نے 65،حارث سہیل نے 60،محمد حفیظ نے 19اور شعیب ملک نے 18رنز بنائے۔ جبکہ نیوزی لینڈ کی اننگ میں آؤٹ ہونیوالے واحد بیٹسمین منرو تھے، جنہیں شاہین آفریدی نے صفر پر بولڈ کیا۔ انہیں میچ آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔