پولیس نے فارنسک جانچ کیلئے دونوں ریسٹورنٹ سیل کردیئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی ساؤتھ نے زمزمہ پر واقع ایری زونا گرل اور چنکی منکی ریسٹورنٹ کیخلاف اقدامات اٹھاتے ہوئے فارنسک شواہد کیلئے دونوں ریسٹورنٹ سیل کردیئے۔ایس ایس پی محمد شاہ نے بتایا کہ ریسٹورنٹ کو سیل کرکےفوڈ اتھارٹی کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔ایس ایس پی کے مطابق ہوٹل سے کھانا کھانے کے بعد طبیعت خرابی کا کوئی اور واقعہ رپورٹ نہیں ہوا ،تحقیقات میں وقت لگے گا۔