ڈرون کے ذریعے کریڈٹ کارڈ ہیکنگ کا انکشاف
لندن(این این آئی)آج کل ڈرون کیمروں سے ہر طرح کا کام لیا جا رہا ہے۔ کئی ملکوں نے ڈرون کو مثبت استعمال لاتے ہوئے انہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے تاہم وہیں مجرمانہ سوچ رکھنے والے لوگوں نے اسے چوری کرنے کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی ماہرین نے بتایاکہ چین کی کمپنی ڈی جی آئی کی جانب سے بنائے جانے والے ڈرون سے کریڈٹ کارڈز کو ہیک کیا جا سکتا ہے ۔ماہرین کے مطابق ڈرون کو براہ راست ہیک تو نہیں کیا جا سکتا تاہم اس سے حاصل ویڈیو اور دوسری معلومات کو ہیک کر کے حاصل کیا جاسکتا ہے۔