تفریحی سرگرمیوں سے طلبا میں مثبت صلاحیتیں اجا گر ہوتی ہیں-پروفیسرسعید قریشی
کراچی(بزنس رپورٹر)وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرسعید قریشی نے کہا ہے کہ تفریحی سرگرمیوں کا ہونا طلبا کیلئے مثبت ہے، اس سے فنون ِ لطیفہ کی صلاحیتوں میں بھی نکھار آتاہے۔وہ معین آڈیٹوریم میں طلبا و طالبات کے مابین ٹیلنٹ شو کی تقریب تقسیمِ انعامات سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر خاور سعید جمالی، پروفیسرزرناز واحد،پروفیسر کرتار ڈوانی،پروفیسرشاہین شرافت، پروفیسرسنبل شمیم، پروفیسر مکرم علی سمیت سینئر فیکلٹی ارکان و طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بعدازاں بہترین کارکردگی پر طلبا و طالبات کو شیلڈ دی گیئں۔