سی پیک منصوبے سے تیل چرانے والا گروہ گرفتار

0

سکھر (نمائندہ امت) سی پیک منصوبے سے تیل چرانے والا گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ سکھر پولیس نے گرفتار علی محمد، مشتاق سومرو، جمشید، آصف جتوئی سے 600 لیٹر تیل، 20 ہزار نقدی برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر اسد رضا شاہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ روپڑے کے قریب جاری سی پیک منصوبے سے بڑے پیمانے میں ایک گروہ تیل چوری کرکے بازاروں میں فروخت کررہا ہے، جس پر ایس ایس پی سکھر کی ہدایت پر ایس ایچ او سانگی نے تیل چوروں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی سے کام کرتے ہوئے تیل چور گروہ کے چار افراد علی محمد بروہی، مشتاق سومرو، جمشید، آصف جتوئی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے سی پیک سے چوری کئے جانے والا 600 لیٹر تیل اور بیس ہزار نقدی برآمد کرلیا اور ملزمان کیخلاف تھانہ سانگی میں مقدمہ درج کرلیا اس ضمن میں ایس ایچ او سانگی عبدالخالق شاہ نے ”امت“ کو بتایا کہ مذکورہ معاملہ پر باریک بینی سے پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ ملزمان کے علاوہ سی پیک منصوبے میں کام کرنے والے بھی ملوث ہوئے تو ان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More