بھارتی فوج کو کنٹرول لائن پر شرارت مہنگی پڑگئی-2ہلاک

0

نئی دہلی (امت نیوز)کنٹرول لائن پر شرارتیں بھارتی فوج کو مہنگی پڑگئیں۔ پاک فوج سے جھڑپ میں 2 فوجی مارے گئے۔ تفصیلات کےمطابق راجوڑی اور سندر بانی سیکٹر میں بھارتی فوجیوں نے شرارت کی کوشش کی جس پر پاک فوج نے جوابی کارروائی میں 2 کو ہلاک کردیا۔ بھارتی فوجی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیونند آنند نے تصدیق کی ہے کہ راجوڑی سیکٹر میں اگلی چوکی پر تعینات بھارتی فوجی پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔ جبکہ سندر بانی سیکٹر میں بھی ایک اہلکار اسنائپر فائر کا نشانہ بنا۔ بھارتی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فوج نے بھی جواب دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More