عاصم کیس کمزور کرنے کیلئے افسران – وکلا نیب چھوڑنے لگے

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر عاصم حسین اور شریک ملزمان کیخلاف 462 ارب کے میگا کرپشن کیسز کو کمزور کرنے کیلئے افسران اور وکلا نیب چھوڑنے لگےہیں۔تفتیشی افسر کے بعد کیس سے منسلک ایک اور افسر نیب کو چھوڑ گئے ہیں۔انہی مقدمات سے وابستہ رہنے والے 3 وکلا نے ملزمان کے مقدمات کی پیروی کرنا شروع کر دی ہے۔نئی صورتحال میں نیب کے لیے ڈاکٹر عاصم کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا چیلنج بن گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق4 سو62ارب کے میگا کرپشن نیب ریفرنس میں نامزد ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف چالان جمع کرانے والے اہم تفتیشی افسر ضمیر عباسی نے کچھ عرصہ قبل نیب کو چھوڑا تھا اور اب وہ حکومت سندھ میں اہم عہدے پر تعینات۔ضمیر عباسی کے بعد محکمہ پراسیکیویشن سے منسلک ایک اور افسراسامہ بھی نیب سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ اس صورتحال میں نیب کیلئے ڈاکٹر عاصم کیس منطقی انجام تک پہنچانا بھی چیلنج بن گیا ہے۔ قانون کے تحت کیس کے پہلے تفتیشی افسر اور تحقیقات مکمل کرنے والے کی گواہی اہم ہے ورنہ کیس کمزور ہو جاتا ہے ۔آنے والے دنوں میں ضمیر عباسی کا کردار اہم ہو گاکہ کیا وہ حکومت سندھ کا ملازم ہونے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر عاصم کے خلاف عدالت میں گواہی دے سکیں گے۔ ڈاکٹر عاصم کیس سے پہلے تفتیشی افسر ضمیر عباسی الگ ہوئے تھے۔اب دوسرے افسر اسامہ بھی الگ ہو گئے ہیں ۔نیب میں کنٹریکٹ پر میگا کرپشن اسکینڈل کی پیروی کرنے والے 3 وکلا بھی نیب چھوڑ کر جا چکے ہیں۔تینوں وکلا مقدمات کی دستاویزات سے واقف ہیں ۔ تینوں وکلا اب میگا کرپشن اسکینڈل کے ملزمان کی وکالت کر رہے ہیں تاکہ اپنے موکلوں کو قانونی ریلیف دلاسکیں ۔ مبینہ طور پر تینوں وکلا کو ملزمان کروڑوں روپے ادا کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More