نیکٹا رپورٹ پر مزید 224 مدارس بند کرنے کی تیاری

0

اسلام آباد(محمد فیضان)حکومت نے انتہا پسندی پھیلانے میں ملوث ہونےکےباعث ملک بھر میں 192مدارس کو بند کردیا ہے ان میں بعض مدارس غیر رجسٹرڈ بھی تھے جبکہ خفیہ ایجنسی نے224ایسے مدارس کا پتہ چلایا ہے جن کا جھکائو دہشت گردی کی جانب کی ہے اور ان مدارس کو بھی بند کرنے کی تیاری شروع کردی دی گئی ہے پنجاب اوروفاقی دا رالحکومت میں مدارس کی جیو ٹیگینگ مکمل کر لی گئی ہے 66تنظیموں کو کا لعدم قرار دے دیا گیا ہے جبکہ 6 تنظیموں کی نگرانی کی جا رہی ہے ان کو انڈر آبزرویشن رکھا گیا ہے کا لعدم تنظیموں کے 4580ا کا ئونٹس منجمد کر دئیے گئےہیں اور ان میں پڑی لا کھوں روپے کی رقوم بھی منجمد کردی گئی ہیں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے نیکٹا کی تازہ ترین رپورٹ انکشاف کیا گیاہے کہ دہشت گرد تنظیموں کے موا صلاتی را بطوںکو ختم کرنےکے حوالے سے 9کروڑ83لاکھ فون کی سمیں بلاک کی گئیں رپورٹ کے مطابق جن 192مدارس کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کی بنا پر بند کیا گیا ہے ان میں سب سے زیادہ تعداد سندھ کے مدارس کی ہے سندھ میں152،خیبر پختون میں27،پنجاب میں 7، وفاقی دا رلحکومت اسلام آباد اور بلوچستان میں دو دو مدارس کو بند کیا گیاہے سندھ میں مدارس کی 80 فی صد،خیبر،پختو ن میں 75فیصد، بلوچستان میں 60فیصد اورفاٹا میں85 فیصد جیو ٹیگینگ مکمل کی جا چکی ہے دہشت گردی کے پھیلائو کے لیے انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا کے ا ستعما ل کے حوالے سے وا ٹس ایپ ،فیس بک ،ٹو ءیٹر ،سکائپ، انسٹا گرام اورایموکی نگرانی کی جارہی ہے اور ان پرپیغامات کی مانیٹرنگ جبکہ مشکوک پیغامات کی ڈی کوڈنگ کی جا رہی ہے رپورٹ کے مطابق پا کستان ٹیلی کمیو نیکشن اتھارٹی نے انٹر نیٹ پر ریاست کے خلاف منافی سرگرمیوں اور انتہا پسندی کےپھیلائو کے مواد پر مشتمل 1447ویب سائٹس کا سراغ لگا کر انہیں بند کر دیا گیا ہےان ویب سا ئٹس میں سے 213 ویب سا ئٹس کا تعلق دہشت گرد اور انتہا پسند کا لعدم تنظیموں سے تھا نیشنل ایکشن پلان میں پنجاب میں عسکریت پسندی کے لیے زیرو ٹا لرینس کے عزم کا ا ظہارکرتے ہو ئے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب میں امن وا مان کی صورتحا ل میں کا فی بہتری آئی ہے لیکن اس کے باوجود پنجاب میں ا نتہا پسندی زور پکڑ رہی ہے رپورٹ میں الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پر دہشت گرد تنظیموں کی کا رروائیوں اور دیگر کسی بھی حوالے سے کی جانے والی تعریفوں کو انڈر کنٹرول قرار دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے اس ضمن میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے، نیشنل ایکشن پلان کی تا زہ ترین رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے وا قعہ کے بعد سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اب تک 486دہشت گردوں کو پھا نسی دی گئی ہے ان میں سے 246دہشت گردوں کو جرم ثابت ہو نے پر ملٹری کو رٹس نے موت کی سزا سنا ئی تھی جبکہ 243افراد کے کیس زیر سماعت ہیں اور 53 ا فرادکے خلاف مقدمات ٹیکنیکل بنیادوں پر واپس لے لیے گئے تھے 11 ملٹری کورٹس میں وزارت قانون کی جانب سے مجموعی طور 717مقدمات بھجوا ئے گئے ہیں جن میں سے 421میں فیصلے سنا ئے جا چکے ہیں ملٹری کورٹس سے موت کی سزا پانے والے دہشت گردوں میں سے 168نے اپنا جرم تسلیم کرتے ہو ئے چیف آف اآرمی سٹاف سے رحم کی اپیل کی تھی جنھیں مسترد کر دیا گیا ان میں سے 147دہشت گردوں نے صدر پا کستان سے رحم کی اپیل کی جس میں سے اب تک 62 دہشت گردوں کی ا پیلیں مسترد کی جا چکی ہیں جبکہ 85 اپیلیں ابھی وزا رت قانون کے پاس پڑی ہیں جبکہ عدالتوں میں سزا کے خلاف نظر ثانی کی چھ اپیلیں زیر سماعت ہیں۔رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کی کا رروا ئیوں میں اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کے لیے چاروں صوبوں کے کا و نٹر ٹیر ر ازم ڈیپارٹمنٹ میں چوکنگ آف ٹیر ر فنانسنگ یو نٹس قا ئم کر د ئیے گئے ہیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت حکو مت نے ہنڈی اور حوالہ کے خلاف کا رروائی کرتے ہو ئے مقدمات درج کر کے ان میں 1210افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے پاس مو جود 1489ملین روپے کی رقم ضبط کر لی ہے ان میں سے زیادہ تر کیسز خیبر پختون میں ہو ئے ہیں نیکٹا کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اینٹی منی لا نڈرنگ کے 426کیسز درج کر کے 547افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور منی لا نڈرنگ کیسز میں 15کروڑ روپے کی رقم ریکور کی گئی ہے دریں ا ثنا فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے 207مشکوک بینک ٹرانزیکشن کی رپورٹ کی تھی جس پر 49 پر تحقیقات کے بعد مقد مات درج کر لیے گئے ہیں 110 پر تحقیقا ت جاری ہیں جبکہ 48 میں تحقیقا ت بند کر دی گئیں ہیں دوسری جانب ملک بھر میں نفرت انگیز تقا ریر اور انتہا پسندانہ مواد پر 25417مقدمات درج کیے گئے ہیں ان میں 26855 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 23789آلات قبضے میں لے لیے گئے ہیں رپورٹ کے مطابق ان مقدمات میں اب تک 70 جگہوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More