ایران نے اسٹیڈیم میں خواتین کو میچ دیکھنے کی اجازت دیدی

0

تہران (امت نیوز)ایران میں ہونے والے ایشین چمپیئنز لیگ فٹ بال کے فائنل میں سیکڑوں خواتین کو شرکت کی اجازت دے دی گئی۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق تہران میں ہونے والے اس میچ میں خواتین کو شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کو 35 برس سے خواتین کو اہم میچوں سے باہر کرنے کو خاتمے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ایران کی ٹیم کی پرسیپولیس اور جاپان کی کاشیما اینٹلرز کے درمیان اس میچ میں اطلاعات کے مطابق اکثر کھلاڑیوں کی رشہ دار خواتین یا خواتین ٹیموں کے ارکان شریک ہوں گی۔خیال رہے کہ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا بھی ایران میں خواتین پر عائد اس پابندی کے خاتمے کیلئے حکام سے مذاکرات کررہی ہے۔قبل ازیں گزشتہ ماہ 100 خواتین کو ایران اور بولیویا کے درمیان ایک دوستانہ میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More