ترک فضائیہ کی شمالی عراق میں بمباری سے14 کردجنگجو ہلاک

0

استنبول(امت نیوز)ترک فوج کی شمالی عراق میں بمباری سے کردستان ورکز پارٹی کے 14 جنگجو مارے گئے۔ترک وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں بتایاگیا ہے کہ علیحدگی پسند کرد جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کے دوران ان کے کئی ٹھکانے اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے ترکی، امریکہ اور یورپی یونین نے کردستان ورکرز پارٹی کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ ترکی اس گروپ کے خلاف اپنے ملک کی سرحدوں سے باہر بھی حملے کرتا رہتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More