فاروق ستار کے الزامات سے میری صحت پر اثر نہیں پڑتا-عامر خان
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ فاروق ستار کے الزامات سے میری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔سندھ ہائیکورٹ میں ایک مقدمے میں پیشی کے موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما اور رابطہ کمیٹی کے رکن عامرخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر ایم کیو ایم کی تقسیم کا تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے جو غلط ہے، درحقیقت ایم کیو ایم اپنی جگہ کھڑی ہے اور پارٹی کا پورا سسٹم موجود ہے۔عامر خان نے کہا کہ فاروق ستار مجھ پر الزامات لگاتے رہیں، میری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ عامر خان نے ڈاکٹر فاروق ستار سے متعلق مزید سوالوں کے جواب دینے سے گریز کیا۔