سانحہ 12مئی کیس میں متحدہ دہشتگرد کا4روزہ جسمانی ریمانڈ

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے سانحہ بارہ مئی میں ملوث ایم کیوایم کے کارکن مرزا نسیم بیگ عرف رضوان چپاتی کو چار رزوہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو ملزم کو پیش کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف فیروز آباد سانحہ 12مئی اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے،جبکہ دھماکہ خیز مواد کا مقدمہ بہادر آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ملزم نے 12مئی میں شہری کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے،ملزم کا 7دن کا ریمانڈ دیا جائے،عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پروگریس رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کا 4دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ نے سیاسی جماعت کے کارکن انعم عزیر کے قتل میں ماتحت عدالت سے ملنے والی سزاؤں کے خلاف ایم کیو ایم بہادر آباد کے عامر خان ، مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد و دیگر کی جانب سے دائر اپیلوں پر درخواست گزار کے وکلا اور پراسیکیوٹر کو24دسمبر تک پیش ہونے کی ہدایت کردی۔پیر کو جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More