نواز شريف چاہتے ہيں مريم پر کيسز ختم اور وہ باہر چلی جائيں-نجم سیٹھی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے خاموشی توڑ کر سیاسی تبصروں کا آغاز کر دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ پنجاب کے عوام چھ ماہ میں تبدیلی دیکھیں گے،وفاق میں بھی چھانٹیاں ہوں گی۔سابق نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لانگ ٹرم پالیسی کے تحت آصف زرداری اور نواز شریف کو فارغ کر کے کنٹرول شہباز شریف اور بلاول کو دلوانا ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ’نواز شریف چاہتے ہیں مریم نواز پرکیسز ختم ہو جائیں اور وہ ملک سے باہر چلی جائیں۔انہوں نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف کو فارغ کرنا لانگ ٹرم پالیسی ہے،جب تک دونوں فارغ نہیں ہوتے پریشر رہے گا، ممکن ہے کہ زرداری گرفتار ہوں پھر ضمانت ہو جائے،جو سیاستدان آنکھیں دکھائے گا فارغ ہو جائے گا۔