افراسیاب-بشری گوہر کی اے این پی رکنیت معطل
پشاور(امت نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے ، کارکنوں میں انتشار پیدا کرنے اور پارٹی کو نقصان پہنچانے پر اے این پی کے سینئر رہنما افراسیاب خٹک اور مرکزی نائب صدر بشری گوہر کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔