قومی خواتین ویٹ لفٹرز بڑے اعزاز کیلئے پرعزم

0

لاہور (امت نیوز) قومی خواتین پلیئرز نے ساؤتھ ایشین ویٹ لیفٹنگ گیمز کے لئے کمر کس لی۔ ساؤتھن ایشین ویٹ لیفٹنگ گیمز میں ملک کا نام روشن کرنے کے لئے پاکستانی خواتین پلیئرز نے کمر کس لی، آئندہ برس مارچ میں نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں شیڈول گیمز میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لانے کے لئے ٹرائلز کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے، یہ ٹرائلز پندرہ نومبر کو ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو میں ہوں گے۔ پلیئرز 45، 49، 55، 59، 64،71، 76، 81، 87 اور87 پلس کلوگرام ویٹ کیٹگری میں اپنا انتخاب درست ثابت کرنے کی کوشش کریں گی۔تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پلیئرز کی رجسٹریشن کروا لیں۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل امجد امین بٹ کا کہنا ہے کہ مردوں کی طرح خواتین پلیئرز میں بھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More