اسپینش لالیگا میں بارسلونا کو دو برس بعد شکست

0

بارسلونا (امت نیوز)اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں دفاعی چیمپئن بارسلونا کو ہوم لیگ میچ میں گزشتہ دو برسوں بعد پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ریال بیٹس نے بارسلونا کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 4-3 گولز سے شکست دی۔ سرگیو کین کا 83 ویں منٹ میں گول فیصلہ کن ثابت ہوا، میسی کی عمدہ کارکردگی بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ سپینش لالیگا کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں ریال بیٹس اور بارسلونا کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم قسمت نے ریال بیٹس کا ساتھ دیا اور اس نے بارسلونا کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے زیر کر کے کامیابی سمیٹی۔ پہلے ہاف میں ریال بیٹس کو بارسلونا کے خلاف 2-0 گول کی برتری حاصل تھی۔ فرپو اور روڈریگائز نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی تھی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More