بھارتی خاتون کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو کیلیں۔ نٹ بولٹ برآمد

0

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ڈاکٹروں نے 40 سالہ خاتون کے معدے سے کیلیں، نٹ بولٹ، سیفٹی پن، چین، منگل سوتر اور بریسلیٹ نکالے ہیں جن کا مجموعی وزن ڈیڑھ کلو گرام ہے۔ مہاراشٹرا کی 40 سالہ خاتون سنگیتا کو پیٹ میں شدید درد کے سبب سول اسپتال میں داخل کیا تھا۔جب کہ سنگیتا لاوارث اور ذہنی مریضہ ہے وہ سڑکوں پر ہی رہتی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے مریضوں میں تیز دھار دھاتی اشیاء جیسے پن، کیلیں وغیرہ نگلنے کا رجحان دیکھنے میں آتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More