دکانوں کا12انچ تک اشتہاری بورڈ نہ توڑاجائے- وسیم اختر کی عملے کوہدایت
کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئرکراچی وسیم اختر نے انسداد تجاوزات عملے کو ہدایت کی ہے کہ 12انچ تک اشتہاری بورڈ نصب کرنے کی اجازت دی جائے۔ توڑنے کی شکایات پر متعلقہ عملے کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق روزنامہ امت میں گزشتہ ایک ہفتے سے خبر شائع کی جارہی ہے کہ انسداد تجاوزات عملہ دکانداروں کے قانونی بورڈ بھی مسمار کررہا ہے تاہم میئرکراچی وسیم اختر نے منگل کے روز انسداد تجاوزات عملے کی کارروائیوں پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد کسی بھی شہری کو نقصان پہنچانا نہیں ہے‘شہر کو تجاوزات سے پاک کرنا ہے۔