نیب مقدمات میں سب کو پکڑے یا سبھی چھوڑ دے-جسٹس عظمت سعید

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید نے بینک فراڈ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب مقدمات میں سب کو پکڑے یا سبھی چھوڑ دے۔احتساب ادارہ اپنی دونوں آنکھیں کیوں نہیں کھولتا؟منگل کے روز 3 رکنی بنچ کے روبرو نیب کے وکیل نے کہا کہ ملزمان کے غلط فیصلوں کے باعث مجموعی طور پر 170 ملین کا نقصان ہوا، غلط پالیسی بنائی اور پھر اس پر بھی عمل نہیں کیا، ایک ماہ کے اندر نیب حتمی ریفرنس دائر کر دے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More