آزادکشمیر کابینہ کے وزراء دفاتر سے غائب-سائلین رلنے لگے
مظفرآباد(نمائندہ اُمت)آزاد کشمیر کی کابینہ کے اکثر ممبران دارالحکومت اور اپنے اپنے دفاتر سے غائب رہنے لگے جس کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،وزراء کی دارالحکومت میں عدم موجودگی کے باعث روزانہ سینکڑوں لوگ چکر لگا کر واپس چلے جاتے ہیں۔ آزاد کشمیر کی 26رکنی کابینہ موجود ہے لیکن ان میں سے بیشتر وزراء دفاتر میں موجود نہیں رہتے ۔