لیگی گورنرکےبعدچیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی بھی چھٹی
سکردو( نمائندہ امت ) تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان سے مسلم لیگ ن کے گورنر کے بعد چیف سیکرٹری کی چھٹی کردی ، مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کی جانب سے تعینات کردہ چیف سیکرٹری بابر حیات تارڑ کی جگہ کپٹین ریٹائرڈ خرم آغا کو چیف سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ چیف سیکرٹری کی چھٹی کی اصل وجہ صدر پاکستان عارف علوی کے دورہ کے موقع پر ان کی غیر موجودگی بتایا جاتا ہے۔