ڈہرکی میں مفت تقسیم کے بجائے درسی کتب بیچنے کی کوشش ناکام
ڈہرکی (رپورٹ: میر عابد بھٹو) ڈہرکی میں تعلیم کے ساتھ بدترین مذاق، سندھ حکومت کی طرف سے فراہم مفت کتب کو طلبہ میں تقسیم کرنے کے بجائے 6برس سے گودام میں ذخیرہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ گودام انچارج نے ذخیرہ کی گئی کتابیں ردی والے کو فروخت کردی، کتابیں طالب علموں کے ذریعے منتقل کرنے کے دوران شہریوں نے پکڑ لیا، بچوں نے کتابیں بیچ شہرسڑک پرپھینک کر فرار ہوگئے، ڈی او ایجوکیشن گھوٹکی نے نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دیدیا۔