نجی اسکول میں کمسن طالب علم مرگی کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی میں واقع نجی اسکول میں کینٹین سے چیز لینے کے دوران 10سالہ بچہ مرگی کا دورہ پڑنے سے موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں واقع نجی اسکول میں ہاف ٹائم کے دوران بچے اسکول کی کینٹین سے چیز لینے کیلئے لائن لگا کر کھڑے تھے کہ اسی دوران 10سالہ بچہ مرگی کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا، جس پر بچے کی لاش کو اسکول انتظامیہ قریبی اسپتال لے گئی، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔ ایس ایچ او شاہ فیصل تنویر حسین نے امت کو بتایا کہ متوفی بچے کی شناخت زونین ولد محمد خرم کے نام سے ہوئی جو تیسری جماعت کا طالب علم تھا، وہ ہاف ٹائم میں اسکول کی کینٹین سے چیز لینے کیلئے لائن میں کھڑا تھا کہ اسی دوران گر کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس واقعے کی تمام پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More