عالمی یوم ذیابیطس پر این آئی سی وی ڈی میں مفت اسکریننگ کیمپ

0

کراچی(بزنس رپورٹر)قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں عالمی میں عالمی ذیابیطس منایا گیا۔اس موقع پر مفت اسکریننگ کیمپ اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔کیمپ میں خواتین سمیت سیکڑوں افراد نے بلڈشوگر، بلڈ پریشر اور بی ایم آئی کے ٹیسٹ مفت کرائے۔عوام کو ذیابیطس کے مرض سے بچاؤ ، علاج اور پرہیز کے حوالے سے آگاہی بھی دی گئی۔سیمینار کے موقع پر ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر نے کہا کہ عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں عوام کو ذیابیطس کے حوالے سے آگاہی دینا ہے۔ خوراک ذیابیطس کے لئے اہم عنصر ہے اور مریض کے لئے اس کے کھانے کی عادات کو شیڈول کرنے اور ان کی نگرانی کرنے کے لئے بھی یہ ضروری ہے۔ ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لئے ورزش بھی بہت ضروری ہے۔پروفیسر سعید مہرنے کہا کہ ذیابیطس کا انتظام مناسب طبّی دیکھ بھال، ورزش اور صحت مند غذا کے ساتھ مکمل طور پر ممکن ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More