کیس عدالت میں ہے ۔شاہ محمود۔نظرثانی اپیل دائرنہیں ہوگی۔سیف الملوک

0

اسلام آباد؍ایمسٹرڈیم(امت نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسیہ مسیح کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔اس لئے اس کے معاملے پر کم گفتگو کی جانی چاہئے ۔آسیہ پاکستان میں ہی ہے اور باہر نہیں گئی ۔ملعونہ کے وکیل سیف الملوک نے ایک انگریزی اخبار سے گفتگو میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ آسیہ کی رہائی کے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کرے گی ۔سیف الملوک نے پاکستان میں اپنے اہلخانہ کی سیکورٹی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے اس ضمن میں اقوام متحدہ سے مدد مانگ لی ہے ۔موجودہ حالات میں ملک واپس پہنچا تو زندہ نہیں رہوں گا، اسی وجہ سے ہالینڈ میں سیاسی پناہ کی کوشش کروں گا ۔سیف الملوک کا اس سے قبل کہنا تھا کہ وہ سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل کی سماعت کے موقع پر آسیہ کی پیروی کرنے پاکستان واپس آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے دفتر کو خط لکھا ہے جس میں اپنے اہل خانہ کی سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے ۔آسیہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ اس کے اہلخانہ کو فراہم کی گئی سیکورٹی مناسب نہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More