پاکستانی نژاد باکسر محمد علی کی فائٹ کل ہوگی
کراچی (امت نیوز) ضیابطیس کو شکست دینے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر محمد علی (کل) بروز ہفتہ اپنے کیریئر کی دوسری فائٹ لڑیں گے۔ نوجوان باکسر کا مقابلہ برطانوی حریف ڈینی لٹل سے اسی مقام پر ہوگا جہاں انہوں نے اپنی پہلی جیتی تھی۔پاکستانی نژاد باکسر محمد علی کا تعلق ضِلع لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن سے ہے۔ علی برطانوی تاریخ میں پہلے پروفیشنل ڈائیبیٹک باکسر ہیں، جنہوں نے انتھک محنت سے نہ صرف ذیابیطس کو ہرایا بلکہ مسلسل جدوجہد سے برٹش باکسنگ بورڈ کو بھی مجبور کردیا کہ وہ انہیں پروفیشنلی فائٹ کرنے کیلئے لائسنس دیں۔ علی نے 15 ستمبر 2018 کو اپنی پہلی پروفیشنل فائٹ میں عمدہ پرفارمس کا مظاہرہ کرتے ہوئے آندریج سیپر کو مانچسٹر وکٹوریہ ویئر ہاوس میں شکست دی تھی۔