بھاری گاڑیوں- ٹریفک جام کا مستقل حل نکالنے کا حکم

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے بھاری گاڑیوں اور ٹریفک جام مسئلے کا مستقل حل نکالنے کا حکم دے دیا اور کہا ہے کہ میئر کراچی ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ دیگر فریقین کے ساتھ مشاورت سے ایک ماہ میں جامع پلان پیش کریں۔ تمام فریقین کا دس دن میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا جائے۔ جمعرات کو جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ہیومین رائیٹس کمیشن آف پاکستان اور ڈیفنس کے مکینوں فیصل بنگالی سمیت دیگر کی جانب سے شہر میں ہیوی ٹریفک کی مکمل پابندی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی ۔میئر کراچی وسیم اخترنے کہا کہ ہر بلڈنگ میں ٹرانسپورٹ کا دفتر کھول کر شہر کو جنگل بنادیا گیا ہے،ہیوی ٹریفک پر پابندی ہونی چاہیے، شہر سے باہر بسوں کا ٹرمینل بناناسندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More