آفریدی کے بیان پر بھارتی وزیر داخلہ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

0

لاہور(نمائندہ امت)بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے سابق پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی کے کرکٹ سے متعلق دیے گئے متنازعہ بیان پرپاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد آفریدی ٹھیک کہہ رہے ہیں، وہ پاکستان نہیں سنبھال پا رہے تو کشمیر کیا سنبھالیں گے؟۔کشمیر بھارت کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران راجناتھ سنگھ نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ شاہد خان آفریدی نے جو بات کی ہے وہ بالکل ٹھیک ہے۔ ۔امت کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ان کے اس بیان پر ابھی تک سخت تنقید کی جارہی ہے اور بھارتی میڈیا اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہے۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی اس ویڈیو سے متعلق وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی میڈیا کی طرف سے میرے بیان کو غلط طریقہ سے پیش کیا جا رہا ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں، آفریدی نے لکھا، میرا ویڈیو کلپ نامکمل اور سیاق وسباق سے باہر ہے۔ جو میں نے پہلے کہا تھا وہ غائب ہے۔ کشمیر ایک غیر حل شدہ تنازعہ اور ظالمانہ ہندوستانی قبضے کے تحت ہے۔ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق، اسے حل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے لکھا ”میں بھی ہر پاکستانی کی طرح کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہوں۔ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے“۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More