سینٹرل لندن میں حسن نواز کی نئی پراپرٹی سامنے آگئی- ٹی وی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ سینٹرل لندن میں نواز شریف خاندان کی ایک اور پراپرٹی سامنے آئی ہے۔ جس کی قیمت ایون فیلڈ کے چار فلیٹوں سے بھی زیادہ ہے۔ ٹی وی کے مطابق پانامہ لیکس سے پہلے یہ پراپرٹی مرحومہ بیگم کلثوم نواز کے نام پر تھی۔ بعد ازاں 6جون 2016ئ کو پراپرٹی حسن نواز کے نام منتقل کردی گئی۔ ایف بی آر نے اس پر نوٹس بھی تیار کیا تھا۔ لیکن بعد ازاں اسے دبادیا گیا۔