بچے سے زیادتی پر وکیل کا ہنگامہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سچل کے رہائشی وکیل خان محمد شیخ کے 14سالہ بیٹے غلام مرتضیٰ کو جاوید نامی مقامی شخص کئی ماہ سے زیادتی کا نشانہ بنارہا تھا۔ ایس ایچ او فرخ شہریار نے ’’امت‘‘ کو بتایا کہ متاثرہ بچے نے واقعے سے متعلق اپنے والد خان محمدشیخ کو بتایا تو وہ مشتعل ہوگیا اور اسلحہ لے کر ملزم کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی اورتھانے جاکر جاوید کیخلاف مقدمہ درج کرایا۔ پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا لیکن ملزم فرار ہوگیا،ملزم کے اہلخانہ نے وکیل کی فائرنگ و ہنگامہ آرائی سے پولیس کو آگاہ کیا، جس پر خان محمد شیخ کیخلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا، بعد ازاں وکیل نےعدالت سے ضمانت حاصل کرکےاپنے خلاف مقدمے پر ملیر کورٹ کے اطراف دھرنا دیا، جس سے سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔