پاک افغان غیراعلانیہ جنگ بندہونی چاہئے-اشرف غنی
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان غیراعلانیہ جنگ بند ہونی چاہئے،کابل سے واشنگٹن میں ویڈیو خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے کہا کہ امن پورے خطے کی ضرورت ہے اور پاکستان کو چاہئے کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان براہ راست مذاکرات کی حمایت کرے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری غیراعلانیہ جنگ اب ختم ہونی چاہئے ۔