پرانی تاریخوں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں ایک ہفتے پرانی تاریخوں میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے یکم سے 20 ربیع الاول تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے تحت صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، جس کے مطابق صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، جبکہ اسلحہ لیکر چلنے کے تمام اجازت نامے بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ نوٹی فکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ پابندی کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سمیت نفرت انگیز تقاریر پر مبنی آڈیو اور ویڈیو بیانات چلانے کی بھی ممانعت ہوگی۔ اس دوران میلاد النبیؐ کے جلوسوں، محافل اور چُپ تعزیوں کے علاوہ 5سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہوگی جو یکم تا 20ربیع الاول نافذ العمل رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More