این ڈی ایس نے واردات کے لئے داعش کو استعمال کیا

0

اسلام آباد( امت نیوز؍مانیٹرنگ ڈیسک)ایس پی طاہر داوڑ کے قتل میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کےملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس نے واردات کےلئے انتہا پسند تنظیم داعش کو استعمال کیا ہے جبکہ واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال نے پشتون تحفظ موومنٹ کیلئے افغان پشت پناہی بے نقاب کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس پی طاہر خان داوڑ کے قتل کے تانے بانے افغانستان کی خفیہ ایجنسی سے ملنے لگے ہیں جس نے دہشت گرد تنظیم داعش( آئی ایس آئی ایس) کے ذریعے واردات کر کے پاکستان کو بدنام کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ ذرائع کے مطابق ایس پی طاہر خان داوڑ شہید کو این ڈی ایس نے قتل کروایا اور محسن داوڑ کے ذریعے الزام پاکستان پر لگانے کی سازش تیار کی۔ انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طاہر داوڑ کی لاش ملنے کے بعد جس طرح محسن داوڑمتحرک ہوئے اور افغان حکام سے براہ راست بات کی، اس اہم معاملے پر کئی سوال اٹھ کھڑے ہوئے ہیں کہ افغان حکام کیوں پاکستان کے شہید پولیس افسر کی میت کو پاکستانی حکومت کو دینے سے انکار کر تے رہے؟کیوں افغان حکام کا اصرار رہا کہ میت محسن داوڑ کے حوالے کی جائے گی؟افغان حکام کیوں محسن داوڑ کی حمایت کر رہے ہیں؟ ایس پی طاہر کے افغانستان میں قتل کے پیچھے کون ہے؟ محسن داوڑ کیوں حسین حقانی سے ملے؟کیا دو ملکوں کے درمیان کسی بھی معاملے پر حکومتی نمائندوں سے بات کی جاتی ہے یا کسی فرد اور قبیلے سے؟پی ٹی ایم کے محسن داوڑ کے مذاکرات میں شامل ہونے تک میت کیوں حوالے نہیں کی گئی؟ واضح رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ نے دہشت گردی کے خلاف کئی آپریشنز میں سر گرم کردار ادا کیا۔ جس کی وجہ سے وہ دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر تھے۔ ماضی میںدوبارہ انہیں بنوں میں خود کش حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سارے معاملے میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کا کردار مشکو ک ہے اور اس بات کی تحقیقات جاری ہے کہ آیا طاہر داوڑ کے قتل کی اطلاعات میڈیا پر آنے کے وقت محسن داوڑ افغان انٹیلی جنس حکام سے رابطے میں تھے اور کیا انہیں واقعہ کے بعد پراپیگنڈے کے ذریعے پاکستان پر ملبہ ڈالنے کےلئے استعمال کیا جانا تھا؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More