بلوچستان کے عوام اچھا ماحول اور تعلیم چاہتے ہیں۔کمانڈر سدرن کمانڈ

0

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام اچھا ماحول اور تعلیم چاہتے ہیں۔صوبے میں ہر طرف امن نظر آ رہا ہے ۔ہم صوبائی حکومت کو ہر جگہ سپورٹ کریں گے۔یہاں بڑے بڑے کھلاڑی بھی آئیں گے۔شاہد آفریدی ،یونس خان اور بڑے بڑے کھلاڑی ان ہی میں سے نظر آرہے ہیں۔بلوچستان میں ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمن میں کرکٹ اسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔تقریب میں صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ‘ آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم ‘ ڈپٹی کمشنر شفقت شاہوانی، ڈی پی او پولیس عطاءاللہ شاہ و دیگر نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More