6 مزدوروں کی ہلاکت کا مقدمہ موٹرسائیکل کمپنی کے مالکان کیخلاف درج
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد آباد کی موٹر سائیکل پارٹس بنانے والی کمپنی میں دھماکے کا مقدمہ مالکان کیخلاف درج کرلیا گیا۔ دھماکہ گیس پریشر بڑھنے سے ہوا تھا، گیس لیکیج کے باعث فرنس ڈپارٹمنٹ میں آگ لگی تھی، جس سے 6 مزدور زندہ جل گئے تھے۔ ایس ایچ او شاہ لطیف گنور علی نے امت کو بتایا کہ کمپنی میں کوئی بوائلر نہیں تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنس ڈیپارٹ میں لوہا پگھلا کر پارٹس بنائے جاتے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ نمبر 755/18 سرکار کی مدعیت میں کمپنی مالکان کیخلاف درج کرلیا ہے۔