5 پی پی رہنماؤں کی اقامہ درخواستوں پر الیکشن کمیشن سے دلائل طلب

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور، ناصر حسین شاہ، سہیل انور سیال ، غیبی سردار خان چانڈیو اورمنظور وسان کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق دائر درخواستوں پر فریال تالپور کے وکیل فاروق نائیک نے دلائل مکمل کرلیے۔ جمعے کو جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو معظم عباسی ،محمد زبیر ،میر پنھل خان تالپور اور ممتاز علی چانڈیوکی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی۔ فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ کاغزات نامزدگی میں اقامہ سے متعلق کوئی کالم نہیں تھا،اقامہ کسی ملک کی شہریت نہیں صرف مستقل رہائش کا اجازت نامہ ہے۔ فریال تالپور پر اقامہ چھپانے کا کیس بنتا ہی نہیں ، فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے استدعا کی کہ فریال تالپور کے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں۔ علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے حالیہ سی این جی کے نرخوں میں اضافے کے خلاف درخواست میں اوگرا حکام کی جانب سے جواب داخل کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ گیس کے نرخ عالمی مارکیٹ کو مد نظر رکھ کر بڑھائے گئے۔ڈالرز کی قیمت بڑھنے کے باعث گیس کے نرخ بڑھائے گئے اور گیس کے نرخ قانون کے عین مطابق بڑھائے گئے۔ سندھ ہائیکورٹ نے گریڈ 19 کے افسر کو چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ تعینات کرنے کے خلاف دائر درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ سمیت دیگر فریقین سے15دن میں رپورٹ طلب کر لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More