پارلییمانی وفود مدعو کرنے پر چیئرمین – ڈپٹی چیئرمین سینٹ آمنے سامنے
اسلام آباد(نمائندہ امت) چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ غیرملکی پا رلیما نی وفودکوپاکستان کےسرکاری دورےکی دعوت دینےکےمعاملےپر آمنے سامنے آگئےسینٹ ذر ائع کےمطابق چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےغیرملکی پارلیمنٹیرین کودعوت دینےکےمعا ملہ پراختلافات شدت اختیارکرگئے۔چیئرمین سینیٹ نےغیرملکی پارلیمنٹیرین کودعوت دینےپرخط لکھتے ہوئے دورےکی دعوت دینے سےڈپٹی چئیرمین سلیم مانڈوی والا کوروک دیا ہے خط میں لکھا ہے کہ کسی کو بھی دورہ پاکستان کی دعوت دینے سے پہلے چیئرمین سینٹ سے رجوع کرنا ضروری ہے۔اس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بھی چئیرمین سینٹ کوجوابی خط بھجوا دیا ہے ۔ چیئر مین سینٹ نے خط 12 نومبرکو لکھا تھا جس کا جواب ڈپٹی چیئرمین نے 14 نومبر کو دے دیا ہے ۔صادق سنجرانی نے خط میں لکھا ہے کہ قوانین کے مطابق غیر ملکی وفود کو پاکستان آنے کی دعوت صرف چیئر مین سینیٹ دے سکتا ہے۔ وہ بھی صرف قومی مفاد میں دی جا سکتی ہے۔ سنجرانی نے کہا غیر ملکی پارلیمنٹیرینز کی پاکستان آمد پر خطیر رقم خرچ ہو گی۔ اس لیے آئندہ غیر ملکی وفد کو دعوت دینے سے پہلے ان سے پوچھا جائے۔