ملتان میں بیوی نے نابینا شوہر کی دوسری شادی کرادی

0

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان کے بصارت سے محروم ظفر اقبال کی قسمت جاگ اٹھی، بیوی نے اپنے شوہر کی شادی اپنی ہی سہیلی سے کرا کے دوستی کو ہمیشہ کے لئے امر کر دیا، دونوں سہیلیاں ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہی ہیں۔بصارت سے محروم ظفراقبال پر قسمت مہربان ہوئی، 5 سال پہلے نادیہ سے اس نے پسند کی شادی کی، ظفر اقبال کی بیوی نادیہ کی رمشا گل سے دوستی ہوئی اور 2 سال بعد نادیہ نے اپنی ہی دوست رمشا گل سے اپنے خاوند کی شادی کرا دی۔دونوں سہیلیاں ایک ہی گھر میں خوش و خرم زندگی بسر کر رہی ہیں، دونوں بیویوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر سے خوش ہیں، دونوں سہیلیوں نے شوہر کے ساتھ زندگی بھر ساتھ دینا کا وعدہ بھی کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More